حکومت نے عوام کو چھوٹی عید پر بڑا تحفہ دیدیا

حکومت نے عوام کو چھوٹی عید پر بڑا تحفہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)حکومت نے  مہنگائی کے مارے عوام کو چھوٹی عید پر بڑا تحفہ دیدیا،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری پھٹ پڑے،  بولے حکمرانوں نے قرض اتارنا ہے تو طریقے سے اتاریں ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 66 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی، اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 68 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، مٹی کا تیل ایک روپے 69 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کرتے ہوئے نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میںایک روپیہ 69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کرتے ہوئے نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کرتے ہوئے نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لٹر کرنے کی سفارش کی گئی۔

حمزہ شہبازنے بھی پٹرول نرخوں میں اضافہ مسترد کردیا کہتے ہیں کہ حکومت پٹرول بم کی صورت معاشی دہشت گردی بند کرے، دنیابھرمیں پیٹرول سستا،نااہل حکومت قیمت مسلسل بڑھا رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer