ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی آر بی نہر میں گرنے والے 2 نوجوانوں کی تلاش جاری

بی آر بی نہر میں گرنے والے 2 نوجوانوں کی تلاش جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: لاہور کے علاقے واڑہ میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان بی آر بی نہر میں گر گئے، تاہم حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود دونوں تاحال نہیں مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اور خصوصی آلات کی مدد سے نہر میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ دونوں نوجوانوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان پل عبور کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور موٹرسائیکل سمیت نہر میں جا گرے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پل انتہائی تنگ اور غیر محفوظ ہے، جہاں اس سے قبل بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک کراسنگ کو فوری طور پر بند کر کے محفوظ متبادل راستہ فراہم کیا جائے۔