سٹی 42: پنجاب حکومت نے محکمہ آبادی بہبود کے 6ہزار553 ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا
تمام ملازمین سرپلس پول میں منتقل، آج سے نئی آسامیوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
محکمہ آبادی بہبود کے ہزاروں ملازمین ایس اینڈ جی اے ڈی کے سرپلس پول میں شامل ہیں ۔ محکمہ آبادی بہبود کے ملازمین نئی انتظامی تشکیل کے تحت تعینات کیے جائیں گے۔
حکومت نے محکمہ آبادی بہبود کے ملازمین کی نئی کیڈر میں منتقلی کا حکم جاری کر دیا۔36 اضلاع کے محکمہ آبادی بہبود کے ملازمین نئی تخلیق شدہ آسامیوں پر ایڈجسٹ ہوں گے۔
محکمہ آبادی بہبود کے انضمام پر عملدرآمد،6ہزار553ملازمین کے تقرر کا نیا طریقہ کار نافذ کردیا۔پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ملازمین کی تنخواہیں اور سروس معاملات نئی انتظامی ساخت کے تحت چلیں گے۔محکمہ آبادی بہبود کی تنظیم نو، ہزاروں ملازمین نئی پوسٹوں کیخلاف ایڈجسٹ کیے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App