ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )وفاقی حکومت نےاستعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی کردی۔
گاڑیوں کی درآمد پراضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 40 سے کم کر کے30 فیصد کردی گئی ہے،ایف بی آر نےاضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے جس کااطلاق آج سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی30فیصد ہوگی،اس سے پہلےاستعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی40 فیصد عائد تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سےعائد ڈیوٹی کےعلاوہ ہوگی،گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہرسال 10فیصدکم کی جائے گی،یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 2029۔30تک مکمل طور پرختم کردی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےاستعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے،امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں درکارضروری ترامیم کےذریعے درآمد کی اجازت دی گئی،تاہم درآمدکی اجازت ماحولیاتی و حفاظتی معیار کی سخت تعمیل سےمشروط ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer