علی ساہی: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور متعدد درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی نے اے ایس آئی محمد اقبال کلیم کی تبادلے کی درخواست زیر غور لانے کی ہدایت کی، جبکہ جونیئر کلرک حمید بٹ کی سرکاری رہائش کی درخواست پر بھی ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔
آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد ارشد کی ٹرانسفر کی درخواست پر آر پی او ڈی جی خان کو ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ شہید کانسٹیبل محمد ارشد کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست بھی متعلقہ حکام کو زیر غور لانے کی ہدایت کی۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، انتظامی امور، پروموشن اور دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔