ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں:وزیراعظم شہباز شریف

بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں:وزیراعظم شہباز شریف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سید قمر رضا چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور افضال بھٹی مینجنگ ڈائیریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کی ملاقات ہوئی.

 ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فاونڈیشن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی.

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں.

 شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے.

 ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود اور انکو سہولت فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی.

 چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ایم ڈی او پی ایف نے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا.

 وزیرِ اعظم  نے او پی ایف کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔