زاہد چودھری:جنرل ہسپتال لاہور کے شوگر کلینک میں شوگر ٹیسٹ کرنے والی سٹرپس کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شوگر کلینک میں گزشتہ ایک ہفتے سے شوگر ٹیسٹنگ سٹرپس دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے روزانہ آنے والے 200 سے زائد مریض متاثر ہو رہے ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق چیک اپ اور ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث انہیں علاج کے سلسلے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
کلینک انتظامیہ کے مطابق اس کمی کے باعث مریضوں کی اسکریننگ اور باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل متاثر ہو رہا ہے، جس سے ذیابیطس کے مریضوں کو اضافی پریشانی کا سامنا ہے۔
مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر شوگر ٹیسٹ سٹرپس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاج کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہ سکے۔