ملک اشرف : کم سن بچے کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے بچے کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ تاہم عدالتی کارروائی مکمل ہونےکےبعد عدالت کےباہراس وقت ہنگامہ آرائی ہو گئی جب بچے کے والد نے مبینہ طور پر بچے کو دوبارہ اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی۔
جسٹس محمدطارق ندیم نے خاتون کی جانب سےدائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزارخاتون نےمؤقف اختیارکیا تھا کہ اس کا کم سن بچہ شوہر کی تحویل میں ہےاوربچے کو بازیاب کرا کے اس کےحوالے کیا جائے۔سماعت کے بعد عدالت نے کمسن بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا، جس پر عدالتی عملےنےبچےکوماں کے سپرد کر دیا۔عدالت سے باہر نکلتے ہی بچے کےوالد نے مبینہ طور پر بچے کو دوبارہ چھیننے کی کوشش کی، جس پر میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور صورتحال ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔عدالت کے باہر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئےدونوں فریقین کو الگ کیا اور صورتحال پر قابو پا لیا۔