ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستھرا پنجاب ایجنسی کا لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن، مختلف علاقوں میں ٹیمیں متحرک

ستھرا پنجاب ایجنسی کا لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن، مختلف علاقوں میں ٹیمیں متحرک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ستھرا پنجاب ایجنسی کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ گلبرگ ٹاؤن سمیت مختلف اہم علاقوں میں اضافی عملہ اور مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔

ترجمان ستھرا پنجاب ایجنسی بابر صاحب دین کے مطابق گلبرگ ٹاؤن میں ایک ہزار سے زائد صفائی ورکرز اور 134 آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن کے 15 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیروز پور روڈ پر مکینیکل واشنگ، مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو مؤثر بنانے کے لیے 170 لوڈر رکشے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ اور نور جہاں روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر مکینیکل سویپنگ جاری ہے، جبکہ علی زیب روڈ، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ اور برکت مارکیٹ میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

بابر صاحب دین کے مطابق گارڈن ٹاؤن، جیون ہانہ پنڈ، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف، کلمہ چوک فلائی اوور، مولانا شوکت علی روڈ، ماڈل ٹاؤن اور پیکو روڈ پر بھی صفائی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیمیں شہر بھر میں ویسٹ کنٹینرز کی بروقت کلیئرنس کو بھی یقینی بنا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔