ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ ،فیکٹری مالک کی قاتل مجرمہ کی پھانسی کے خلاف اپیل خارج

ہائیکورٹ ،فیکٹری مالک کی قاتل مجرمہ کی پھانسی کے خلاف اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تھانہ نشتر کالونی میں فیکٹری مالک کو قتل کرنے کے مقدمہ میں پھانسی کی سزا پانے والی مجرمہ کی اپیل لاہور ہائیکورٹ سے خارج ہوگئی ،دو رکنی بنچ نے مجرمہ عائشہ بی بی عرف صوفیہ کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔
 جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل سپیشل بنچ نے مجرم کی اپیل پرسماعت کی،مجرمہ نے نشتر کالونی کے علاقہ میں گارمنٹس فیکٹری میں نوکری نہ دینے اور فون نہ سننے پر محمد عمر کو قتل کیا تھا ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نزہت بشیر نے مجرمہ عائشہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھانہ نشتر کالونی نے دوہزار انیس میں محمد عمرکے قتل کا مقدمہ درج کیا ، مجرمہ نے نوکری نہ ملنے اور موبائل فون نہ سننے کی رنجشیں پر فیکٹری مالک کو قتل کیا ،مجرمہ نے گردن پر چھریوں کے وار کرکے محمد عمر کو قتل کیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے مزید کہا کہ مجرمہ سے آلہ قتل چھری برآمد ہوئی ، پولیس تفتیش ، میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرمہ قصور وار ہے،ٹرائل کورٹ نے پولیس تفتیش ،فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد مجرمہ کو میرٹ پر پھانسی کا حکم سنایا ، پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ مجرمہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کی جائے ، وکیل صفائی نے مجرمہ کی بریت کے لئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،دو رکنی بینچ نے وجہ عناد ثابت نہ ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا ۔ 

Ansa Awais

Content Writer