ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اورڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا

پیٹرول اورڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اوگرا (OGRA) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی۔ مٹی کا تیل خاص طور پر غریب اور دیہی علاقوں کے لوگ ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جس کے باعث قیمت میں یہ اضافہ متوسط طبقے پر براہِ راست بوجھ بنے گا۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا  گیا تھا.پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اضافہ کر کے 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اضافہ کر کے نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوں گی بلکہ عام آدمی کی زندگی مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔