ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ ، ڈیڈ لائن دیدی

محسن نقوی کا اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ ، ڈیڈ لائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیز, 2 بیرک مکمل, چیک پوسٹیں اور مرکزی واچ ٹاور تکمیل کے قریب, وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ , وزیر مملکت طلال چوہدری بھی ہمراہ.

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا, وزیرداخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو رواں برس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دن رات کام کرکے تعمیراتی سرگرمیاں ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں، پہلے مرحلے میں ماڈل جیل میں 1500 قیدیوں کی گنجائش ہوگی۔

محسن نقوی نے ماڈل جیل میں 90 دن کے اندر دو مزید بیرکوں کی تعمیر کی ہدایت کی، کہا کہ جیل میں 34 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور مین کچن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو ماڈل جیل میں سٹاف کی تعیناتی کے لیے پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی کہ جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا، کئی سال تعطل کا شکار رہا۔ 

وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، اے ڈی سی جی،سی ڈی اے حکام، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس اس موقع پر موجود تھے۔