ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس وصولی میں کراچی ایک بار پھر بازی کے گیا

 ٹیکس وصولی میں کراچی ایک بار پھر بازی کے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:ایف بی آر لارج ٹیکس آفس کراچی کے مطابق رواں مالی سال میں ایک سال میں لارج ٹیکس آفس کراچی نے 3 ہزار 256 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا  کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق مالی سال 2024-25 کے اختتام پر کراچی نے سب سے زیادہ ٹیکس دینے کا ریکارڈ بنا دیا، مالی سال 2025 میں ایک سال میں لارج ٹیکس آفس کراچی نے 3 ہزار 256 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا  کرنے کا ریکارڈ بنا دیا، ایل ٹی او کراچی نے ایک دن میں 184 ارب 78 کروڑ روپےاکٹھا   کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔

ایل ٹی او کراچی کے مطابق جون 2025 میں ایل ٹی او کراچی نے 449 ارب 5 کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا کیا ،جون 24کے مقابلے جون 25 میں ایل ٹی او کی ٹیکس وصولی میں 48 فیصد کا اضافہ ہوا۔

چیف کمشنر لارج ٹیکس آفس کراچی زبیر بلال کی سربراہی میں ٹیم کی بہترین کارکردگی رہی، لارج ٹیکس آفس کراچی نے مالی سال 2024-25 میں۔ 3 ہزار 256 ارب روپے ٹیکس اکٹھا  کرنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے مالی سال 25 میں ایک ٹی او ٹیکس وصولی میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا۔