(ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ایاز امیر پر لاہور میں نامعلوم افراد کا حملہ، نامعلوم افراد نے ایاز امیر کی گاڑی کو روک کر انہیں ڈرائیور سمیت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نامعلوم افراد سینئر صحافی کا موبائل فون بھی چھین کر لے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر کو نجی ٹی وی کے آفس سے واپسی پر نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق حملہ لاہور کے علاقے ایبٹ روڈ پر کیا گیا۔
اس حوالے سے ایاز امیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلتے ہی ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ جس میں موجود 6 افراد نے انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔