(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے، بولے یہ ایک ڈمی حکومت ہے، جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔
پٹرول میں15روپےاور ڈیزل میں14روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔عوام کو ریلیف نہی تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیہچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ووٹ بیہچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں، تکلیف ملے گی، لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے، ووٹ بیچنے والوں کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں،عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔
یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنااورIMFکے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہی کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گےاور ملک کو شدید ترین معاشی، سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے-
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2022
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے، انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے,یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی، سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے,ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے۔