بارش سے گرمی چھومنتر، محکمہ موسمیات کی ایک اور بڑی پیشگوئی

Lahore Weather
کیپشن: Lahore Weather
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم نے پھر انگڑائی لے لی، قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بارش کاسلسلہ وقفےوقفےسےجاری رہنےکی پیش گوئی کردی۔ 

باغوں کے شہر میں بادلوں نے بسیرا کرلیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے لاہور کے موسم کو دلفریب بنا دیا، بارش سے  گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے بھی کھل اُٹھے، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، مال روڈ، دھرم پورہ،مغلپورہ، فتح گڑھ، لال پل، صدر کینٹ، جوڑےپل، غازی آباد، کوٹ لکھپت، فیکٹری ایریا، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہرٹاؤن اور  باگڑیاں میں بارش ہوئی ہےجس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب99فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ   جولائی کے آغاز میں مون سون کا سپیل پنجاب سمیت لاہور میں داخل ہو گیا، آج دن بھر لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔ 

دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات نے ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا، ٹاؤن ہال میں ائیر کوالٹی انڈیکس 105، ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں 71، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں154 ریکارڈ کیا گیا۔