سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں طلبہ تنظیمیں کی درمیان ایک بار پھر جھگڑا، طلبہ نے کیمپس پل بند کر نے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کونسل اور بلوچ کونسل کا جھگڑا اسلامی جمیعت طلبہ سے ہوا۔ اسلامی جمیعت طلباء کا واقعہ کے خلاف وی سی آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
طلبہ تنظیم نے انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگر گرفتاری نہ کی گئی تو کیمپس پل بند کر دیں گے، پولیس فی الفور مجرموں کو گرفتار کرے۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، لڑائی میں ملوث طلبہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔