ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم ناکام

حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) تبدیلی سرکار کی کلین اینڈ گرین مہم سرکاری اداروں نے ہی ناکام بنا دی، گلشن راوی مین بلیوارڈ پر تجاوزات کی بھرمار، مین بلیوارڈ کی بلیٹ سے ملحقہ سڑک تجاوزات کی زد، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئے۔ 

گلشن راوی مین بلیوارڈ پر تجاوزات کی بھر مار سے میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ مہم کی کامیابی کا پول کھل گیا۔ سرکاری ادارے ہی تبدیلی سرکار کی اینٹی انکروچمنٹ مہم کو ناکام بنانے میں پیش پیش ہیں۔ گلشن راوی مین بلیوارڈ کے پارکس سے متصل سٹرک پر تجاوزات مافیا براجمان ہے جبکہ مون مارکیٹ پارک اور فٹبال گراؤنڈ کیساتھ تجاوزات ہی تجاوزات ہیں۔

تجاوزات مافیا نے سڑک کے بیشتر حصے پر فروٹ شاپس اور فلاور شاپس بنالی ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کی تجاوزات مہم صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدود ہے۔