نشے میں دھت اوباش نوجوانوں کا گھر پر دھاوا

نشے میں دھت اوباش نوجوانوں کا گھر پر دھاوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک، عبداللہ شریف ) شراب پی کر اوباش نوجوانوں نے گھر پر دھاوا بول دیا، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان آپے سے باہر ہوگئے، شراب کے نشے میں دھت نوجوانوں نے اہلخانہ پر بدترین تشدد کیا۔

اہلخانہ کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر نوجوان آپے سے باہر ہوگئے، انہیں شراب پی کر گلی میں کھڑا ہونے سے منع کیا تھا۔ نوجوانوں کی جانب سے اہلخانہ پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کی مدعیت میں عثمان، فیصل اور قیصرسمیت 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد سے ملزمان نے ضمانتیں کروالی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات میرٹ پر کی جائینگی۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکایا جارہا ہے، پولیس تحفظ فراہم کرے۔