ملک کا قانون اب طاقتور کے کہنے پر نہیں چلنے دیں گے: اعجاز چودھری

ملک کا قانون اب طاقتور کے کہنے پر نہیں چلنے دیں گے: اعجاز چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تحریک انصاف کے رہنما چودھری اعجاز کا کہنا ہےکہ غریب تھانے میں دھکے کھائے، قانون طاقتور کے کہنے پر چلے، اب ایسا نہیں ہونے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ورکر جاوید بھٹی کی جانب سے این اے 133 سے تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ شوباز شریف کو لاہور کا وینس دکھاؤں گا، اس ملک کا غریب تھانے میں جانے سے ڈرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا قانون ایم این اے اور ایم پی اے کے کہنے پر چلتا ہے لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

چودھری کا کہنا تھا کہ خاقان عباسی نے کشمیر کونسل میں پاکستانی اختیارکو ختم کر کے ملک سے غداری کی، ہم اپنے دورِ حکومت میں نریندر مودی کو اپنے گھر نہیں بلائیں گے۔