لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
کیپشن: City42 - Lahore Police, Section 144
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) لاہور پولیس نے عام انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے افسروں کو ہدایات جاری کردیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کیلئے اچھی خبر 

سٹی 42 کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز نے کہا ہے کہ شہرمیں لائسنسی یا غیر لائسنسی اسلحہ رکھنے یا ہر طرح کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ۔ضلعی حکومت کی جانب سے الیکشن 2018ء تک شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ لاہور پولیس نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔عمران خان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور بڑی وکٹ گرانے کو تیار

ایس ایس پی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ شہرمیں ہوائی فائرنگ کی صورت میں فوری بلا امتیازکارروائی ہوگی۔ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدر آمد کروایا جائیگا۔

 اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں بالخصوص کسی بھی پولنگ اسٹیشن کے قریب آتش آمیز مواد لانے یا استعمال کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے وال چاکنگ کی صورت میں مقدمات درج ہوں گے۔