عمران خان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور بڑی وکٹ گرانے کو تیار

عمران خان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور بڑی وکٹ گرانے کو تیار
کیپشن: City42 - Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور  سیاسی وکٹ گرانے کو تیار ہیں،  کپتان نے چودھری عبدالغفور کو پی ٹی آی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے کس امیدوار کو کونسا انتخابی نشان دیا؟ جانیئے
 
تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گرانے کیلئے تیار ہیں، سابق صوبائی وزیرچودھری عبدالغفورسے ٹیلی فونک رابطہ میں انھوں نے  اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔عمران خان نے ناراض رہنماﺅں کو منا لیا
 چودھری عبدالغفور کا سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیلی فون پرعمران خان نے تحریک انصاف میں جہاں شمولیت کی دعوت دی ہے وہیں انکا کہنا تھاکہ وہ جلد لاہور کا دورہ کریں گے اور انکی رہائش گاہ پر تشریف لائیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔۔۔جو کام عمران خان نہ کرسکے و ہ بشریٰ مانیکا نے کر دکھایا

چودھری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ انھوں نے پریس کانفرنس میں شریف برادران کے بارے میں سچ کہا تھا۔