ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد میں پتنگ بازی پر 90 روز کیلئے پابندی

حیدر آباد میں پتنگ بازی پر 90 روز کیلئے پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حیدر آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ 

 کشمنر حیدر آباد فیاض عباسی کے مطابق پتنگ بازی، پتنگ سازی، فروخت اور ذخیرہ کرنے پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری سے 31 مارچ تک ہوگا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق  یکم جنوری سے 31 مارچ تک عوامی و نجی مقامات پر پتنگ اُڑانے، پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت، تیاری اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہوگی، پتنگ بازی سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی،خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کا انسپکٹر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا۔

 کشمنر حیدر آباد نے مزید کہا کہ کیمیکل و دھاتی ڈور انسانی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث ہے۔