ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں ڈاکٹرز نے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

راولپنڈی میں ڈاکٹرز نے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹرز نے نومولود زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

والدین نے بچے کے زندہ ہونےکی تصدیق کی تو بچے کو فوری وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا۔

والدین نے بتایا کہ گزشتہ روزبچے کی پیدائش ہوئی، بچے کی حالت خراب تھی، بچے کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹرز نے میت لواحقین کے حوالے کرنے کی تصدیق بھی کی۔

https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-01-01/424252_8878809_updates.png

 والدین نے جب بچہ وصول کیا تو اس کی سانس چل رہی تھی،  آکسیجن ماسک لگے بچے کو سانس لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ بچہ Lazarus syndrome کا شکار تھا جس میں سانس مدہم ہو جاتی ہے، معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer