ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپڑوں کی دکان میں نقاب پوش شخص نے لڑکی کو یرغمال بنا لیا، ویڈیو وائرل

کپڑوں کی دکان میں نقاب پوش شخص نے لڑکی کو یرغمال بنا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اتر پردیش کے ضلع بجنور کے علاقے نجیب آباد میں ایک نقاب پوش شخص نے کپڑوں کی دکان میں گھس کر ایک لڑکی کو یرغمال بنا لیا، اچانک پیش آنے والے واقعہ پر دکان میں موجود لوگ گھبرا گئے،سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر  تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے چہرے پر نقاب اوڑھ رکھا ہےاور اس کے ہاتھ میں تیز دھار چاقو تھا، اس نے دکان میں موجود ایک لڑکی کو پکڑ کر یرغمال بنا لیا اور دھمکیاں دینے لگا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دکان کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ کچھ دیر تک ملزم اور پولیس کے درمیان کشیدگی رہنے کے بعد پولیس نےحکمتِ عملی اپناتے ہوئےلڑکی کو بحفاظت رہا کرا لیا ، خوش قسمتی سے لڑکی کو کوئی شدید نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جس سےتفتیش جاری ہے۔ واقعے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واقعہ کے بعد مقامی تاجروں اور شہریوں نے سکیورٹی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں اور دکانوں میں پولیس گشت مزید بڑھائی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔