معروف بھارتی اداکارہ نے منگنی کر لی  

Indian actress,angagement,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی ’انجلی‘ کا کردار اداکرنے والی اداکارہ ثناء سعید نے منگنی کر لی۔مذکورہ فلم 1998ء میں ریلیز ہوئی  تھی۔

 اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ان کے منگیتر سابا واگنر اُنہیں پرپوز کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو منگنی ہونے کی خوش خبری سنائی ہے۔اداکارہ کے منگیتر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ساؤنڈ ڈیزائنر ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء سعید اب تک فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ اور ’فگلی‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔