وزیرِ کھیل کیخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

 وزیرِ کھیل کیخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیرِ کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ سنگھ کے خلاف کیس جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے دائر کیا ہے۔وزیرِ کھیل نے کیس دائر ہونے سے قبل الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ایتھلیٹکس کوچ نے الزام لگایا ہے کہ پہلے وزیرِ کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔

کوچ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیرِ کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا، گھر پہنچنے پر انہوں نے جنسی مس کنڈکٹ کا مظاہرہ کیا۔

 واضح رہے کہ سندیپ سنگھ پروفیشنل ہاکی پلیئر ہیں اور بھارت کی ہاکی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer