بابر اعظم کی ہسپتال میں ننھے مداح سے ملاقات، کیپ تحفہ میں دیدی

بابر اعظم کی ہسپتال میں ننھے مداح سے ملاقات، کیپ تحفہ میں دیدی
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےکراچی کے مقامی ہسپتال میں زیرِعلاج ننھے مداح سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ننھے بچے سے ملاقات کررہے ہیں۔ بابراعظم نے اپنے مداح کو آٹوگراف والی کیپ تحفے میں دی، قومی ٹیم کے کپتان نے بچے کی محمد رضوان سے ویڈیو کال پر بات بھی کروائی۔

نھے مداح نے ملاقات میں پی ایس ایل ٹیموں کے بارے میں دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں آدھا کراچی اور آدھا پشاور کو سپورٹ کرتا تھا مگر اب جب سے آپ پشاور زلمی میں آئے ہیں اب میں پشاور کو پورا سپوٹ کروں گا۔