سال 2023ء کا پہلا مقدمہ درج

سال 2023ء کا پہلا مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سال 2023ء کا پہلا مقدمہ درج ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق سال 2023 کا پہلامقدمہ تھانہ گارڈن ٹاؤن میں ملزم قاسم کے خلاف درج کیا گیا، ایس ایچ او راؤ نعیم کا کہنا تھا کہ ملزم نیو ایئر نائٹ پر نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، گارڈن ٹاؤن پٹرولنگ ٹیم نے فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔  

سال 2022ء کی آخری ایف آئی آر تھانہ نشتر کالونی میں درج ہوئی تھی، مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت شہری سکندر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 8120/22 ہے، 14 سالہ عروج فاطمہ کے اغواء کا درج کیا گیا۔