کوروناسے مزید 6 افراد جان کی بازی ہارگئے

کوروناسے مزید 6 افراد جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 933 ہو گئی ہے۔

این سی او سی  کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 556 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 932 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 141کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

 پنجاب میں ابتک 13 ہزار 70افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 670، خیبرپختونخوا 5 ہزار 930، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 29، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 402، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 107، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 666، بلوچستان میں 33 ہزار 638، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 662 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔