ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب نے لاہوریوں کو خوش کر دیا

 وزیراعلی پنجاب نے لاہوریوں کو خوش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب ) وزیراعلی پنجاب لاہور شہر میں مزید میگا پراجیکٹس شروع کرانے کے لئے متحرک ، کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے ایل ڈی اے کے چار میگا پراجیکٹس کے لئے رواں مالی سال میں بارہ ارب کے خطیر فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔
 
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے چار میگا پراجیکٹس کو رواں مالی سال فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اےاحمد عزیز تارڑ نے کابینہ کمیٹی برائے فنانس کو منصوبوں پر بریفنگ دی ۔ گلاب دیوی انڈر پاس ، شاہکام فلائی اوور ، کریم بلاک فلائی اوور انڈر پاس اور شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔ گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے پر پچانوے کروڑ کا تخمینہ لاگت لگایا گیا ہے ۔ کریم بلاک فلائی اوور انڈر پاس پر دو ارب بیس کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ۔

شاہکام فلائی اوور کا مجموعی تخمینہ تین ارب چھیاسی کروڑ لگایا گیا ہے ۔ شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کا ساڑھے چار ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ کابینہ کمیٹی میں اورنج لائن کے ڈیپازٹ فنڈز بھی استعمال کرنے کی تجویز زیر بحث آئی ۔ اورنج لائن کے دس ارب کے ریوالونگ فنڈز ایل ڈی اے کے پاس ڈیپازٹ ہیں ۔ منصوبوں کے لئے اورنج لائن کے فنڈز استعمال کرنے سے متعلق فیصلہ چئیرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری فنانس کریں گے ۔ دوسری آپشن میں حکومت پنجاب منصوبوں کا فنڈز براہ راست ایل ڈی اے کو دے گی ۔ رواں سال فنذز کی ایلوکیشن کی بعد منصوبوں پر عملی طور پر کام شروع ہوگا

Raja Sheroz Azhar

Article Writer