فردوس عاشق اعوان موٹرسائیکل چلانے کی ماہر نکلیں

فردوس عاشق اعوان موٹرسائیکل چلانے کی ماہر نکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( فخر امام ) ریسکیو 1122 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، معاون خصوصی فردوس عاشق کی خصوصی شرکت، تقریب کے دوران ریسکیو بائیک چلائی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے تقریب کے دوران ریسکیو بائیک چلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کر فرسٹ ایڈ کی تربیت دینی چاہیے، بائیک چلا کر خواتین ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مریم نواز زخمی ہیں، میں انہیں ریسکیو کرنے کو بھی تیار ہوں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 کے لئے ڈھائی سو نئی ایمبولینس خریدنے کی منظوری دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے ڈھائی سو نئی ایمبولینس خریدنے کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ جیل میں گیارہ سو نئے وارڈن کی آسامیوں کی بھی منظوری دی ہے۔ 

نئے بھرتی ہونے والی وارڈن میانوالی اور لودھراں جیل میں تعینات کئے جائیں گے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ سلمان غنی کا کہنا ہے کہ اس نئی بھرتی سے محکمہ جیل میں وارڈن کی کمی پوری کی جا سکے گی۔