ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال نو کی آمد پر اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2020ء میں پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ پرامن، معاشی طورپر مستحکم اور جمہوری طور پر مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ نیا سال پاکستانی عوام کے لئے روشن مستقبل، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا، نیا سال خوشحال، ترقی یافتہ اور پرامن نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں سال2019ء کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا، 2019ء میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پائیدار سفر کی بنیاد رکھی۔

Sughra Afzal

Content Writer