سال2020 کا آغاز بچیوں کی پیدائش سے ہوا

سال2020 کا آغاز بچیوں کی پیدائش سے ہوا

علی ساہی: گزشتہ سال کا اختتام اور نئے سال کا آغاز بچیوں کی پیدائش سے ہوا، سال دو ہزار انیس کے اختتام پر گنگا رام ہسپتال میں گیارہ بج کر اٹھاون منٹ پر جڑواں بہنوں کی پیدائش، جبکہ سال دو ہزار بیس کے آغاز پر گنگا رام ہسپتال میں ہی خاتون کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔

نئے سال کا آغاز رحمت سے   گنگارام ہسپتال میں نئے سال کے آغاز پر ساندہ کے رہائشی عابد یونس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی، بچی کی پیدائش پر اہلخانہ انتہائی خوش تھے، دادا کا کہنا تھا کہ بچیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، وہ بہت خوش ہیں کہ نئے سال کے آغاز پر اللہ تعالی نے انکو بیٹی سے نوازا۔

سال دو ہزار انیس کے اختتام پر گیارہ بج کر اٹھاون منٹ پر کرشن نگر کے محمد وسیم کو اللہ تعالی نے دو جڑواں بیٹیوں سے نوازا، اس موقع پر وسیم کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی رضا پر بہت خوش ہیں، اپنی بیٹیوں کے نام عائشہ اور خدیجہ رکھے گے۔ بچیوں کی پیدائش پر والدین کا کہنا تھا کہ سال کا اختتام اور نئے سال کا آغاز اللہ تعالی نے بیٹیوں کی صورت میں اپنی رحمت سے کیا، جس پر وہ بہت خوش ہیں۔