(رضوان نقوی) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کردی، ایف بی آر کو مقررہ ہدف کی نسبت 11 لاکھ گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے آخری روز پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار فرحان شہزاد نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کیلئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو خط بھی لکھا۔
خط میں کہا گیاکہ ایف بی آر نے سال 2019ء کیلئے گوشواروں کا ہدف 33 لاکھ مقرر کر رکھا ہے جبکہ تاحال ملک بھر سے 22 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوسکے ہیں۔