"نئے سال میں خوبصورت گیتوں کا تحفہ دوں گی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ اللہ میرے ملک کو  سال 2020میں دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب کرے۔

 ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ نئے سال میں اپنے پرستاروں کو خوبصورت گیتوں کا تحفہ دوں گی اور اس کے لئے منصوبے پر کام جاری ہے، میں نے ہمیشہ تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دی ہے اور میراکام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، میری دلی دعا ہے کہ  سال 2020ء ہمارے پیارے ملک کے لئے امن اور خوشیوں کا سال ثابت ہو اور اسی سے ملک میں شوبز سر گرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer