تبدیلی سرکار کا کارنامہ، ڈیڑھ سال بعد افتتاح یاد آگیا

تبدیلی سرکار کا کارنامہ، ڈیڑھ سال بعد افتتاح یاد آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہسپتال میں ڈیڑھ سال سے قائم مہمان خانے کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کر دیا، وزیر صحت کا کہنا ہے کہ مہمان خانہ پہلے سے بنا ہوا تھا لیکن اس میں پردے اور بستر ہم نے فراہم کیے ہیں، کھانا بھی دیں گے۔

وزیر صحت نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی سے منسلک ڈیڑھ برس قبل قائم ہونے والے مہمان خانے کا افتتاح کر دیا۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید سمیت انتظامی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیر صحت نے مہمان خانے میں فراہم کی جانے والی رہائشی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مہمان خانہ سابقہ حکومت نے تعمیر ضرور کروایا تھا لیکن سردی سے بچاؤ کے لیے پردے اور بستر ہم نے فراہم کیے ہیں، مہمان خانے میں رہائش پذیر افراد کو کھانا بھی ہم دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ہسپتالوں میں بھی مہمان خانے قائم کیے جارہے ہیں تاکہ مریضوں کے ساتھ آنے والوں کو آرام دہ جگہ قیام کے لیے میسر کی جائے۔