ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کے آغاز پر حکومت کا اپٹما کو تحفہ

نئے سال کے آغاز پر حکومت کا اپٹما کو تحفہ
کیپشن: City42 - APTMA, Electricity Rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  اپٹما کی محنت رنگ لے اٗٓئی، صنعتوں  کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی، حکومت نے  ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز اور انکی ٹیم کی محنت رنگ لے آئی۔ حکومت کی جانب سے پنجاب کی ٹیکسٹائل کو دیگر ایکسپورٹس کی صنعتوں کے لئے دوسرےصوبوں کی طرح یکساں قیمت پر بجلی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو بجلی ساڑھے سات سینٹ یعنی دس روپے پچاس پیسے فی کلو واٹ کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

 گروپ لیڈر اپٹما گوہراعجاز نے صنعت دوست اقدام پر وزیراعظم  عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سےبند ملیں چلیں گی، ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer