پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرا دی گئی۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور ڈاکٹر مراد راس نے جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نئے سال 2018 کی آمد پر مہنگائی میں پسی عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

حکومت سے عوام پرظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ بھی قرارداد میں کیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کے اضافہ کو واپس لیا جائے۔