بابر شہزاد تُرک: پولیس سروس آف پاکستان کے مزید 7 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے، افسران کو اے ایس پی سے ترقی دے کر ایس پی بنا دیا گیا۔
ترقیوں کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس کے اے ایس پی عبداللہ عمران کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ اے ایس پی مجیدہ پروین ہالیپوٹو کی گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی راحیلہ اقبال کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی عبدالحمید کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی محمد شاہ رخ خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے اور اے ایس پی علی رضا کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جبکہ اے ایس پی اسامہ امین چیمہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کا خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔