ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی۔

نئی کٹ کی رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ نجم سیٹھی اور رمیز راجہ بھی موجود تھے۔ 

 آج شام پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوینٹی سیریز ختم ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی  ٹی توینٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی کی گئی۔

 تقریب رونمائی  قذافی سٹیڈیم میں ہی کل ہفتے کی شام  دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے بعد ہونا تھی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی تھی۔

 آج شب قذافی سٹیڈیم میں نئی کٹ  کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فی الحال بہترین فارم میں ہے اور توقع ہے کہ ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کرے گی۔ 

 پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے یہ تقریب جوش و خروش کا باعث بنی جہاں ٹیم کے نئے کٹ کے ڈیزائن اور تیار شدہ معیار کو بھی سراہا گیا۔