ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادلوں کی پھر انٹری ،بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری

بادلوں کی پھر انٹری ،بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بادل پھر آگئے ،بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی ۔

 شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش،کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔

  یہ بارش برسانے والا سسٹم 4فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 شہریوں کو سرد موسم اور ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔