تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کی خوشخبری، سالانہ 50 ملین ڈالر کی بچت ہو گی

OGDCL, Oil and Gas Production, Pakistan's gas production increased, City42, Daras west well Sindh, Import Bill
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: آئل اینڈ گیس کارپوریشن لمیٹڈ کو تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے میں کئی کامیابیاں ہوئی ہیں۔ او جی ڈی سی ایل نے   تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں مزید اضافہ ہونے کی خوشخبری سنا دی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق  درس ویسٹ کنواں۔2  صوبہ سندھ ٹنڈوآلہ یار سے 350 بیرل خام تیل یومیہ کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔  درس ویسٹ کنواں۔2 سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار بھی شروع  ہو گئی ہے۔ درس ویسٹ کنواں۔2 سے20   میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی مل رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا اندازہ ہے کہ   نئی اضافی  پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔