ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 لاکھ 442 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2040 ڈالر فی اونس ہے۔