ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کا انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان
کیپشن: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور  پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدارکو خط لکھ دیا۔

گورنر پنجاب نے اپنے خط میں الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی، خط میں کہا گیا ہےکہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے۔گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لےکر  آگے بڑھنا چاہیے۔خط میں گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنےکی آئینی شق کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ 'گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت تاریخ دینے کا پابند ہے'۔