ویب ڈیسک: کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹد مدمقابل تھے، ملتان سلطانز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹد کو 218 رنز کا بڑاہدف دیا گیا تھا.اسلام آباد یونائیٹد ہدف کے تعاقب میں 197 رنز بناسکی۔
پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان شاداب خان نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ملتان سلطانز نے جیت کے لئے اسلام آباد یونائیٹد کو 218 رنز بڑاہدف دیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹد ہدف کے تعاقب میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔20 رنز سے ملتان سلطانز نے ایک اور کامیابی اپنے نام کی۔پی ایس ایل سیزن 7 میں سب سے بڑا رنز ہونے والے میچز میں ابھی ملتان سلطانز کا رنز ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ میں ٹاپ ٹیبل پر موجود ہے۔ ملتان سلطانز نے 4 میچز کھیلے ہیں اور ان میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد نے پشاور زلمی کے میچ کھیلا تھاجس میں کامیابی سمیٹی اور آج ملتان سلطانز کے ہاتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔