عثمان بزدار کا طنزیہ ٹویٹ، نواز شریف کو بڑی پیشکش کردی

Usman Buzdar Nawaz Sharif
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک سلطان اعوان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کی پیشکش کردی۔

یہاں دل کے تمام امراض کا تسلی بخش علاج کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کی پیشکش کرتے ٹوئٹر پر ایک طنزیہ ٹویٹ کی، عثمان بزدار نے لکھا کہ" ریکارڈ کیلئے عرض ہے۔۔دل کی تمام امراض کا علاج صحت کارڈ کے ذریعے ممکن ہے"۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی جس میں نواز شریف کو مکمل صحتیاب نہ ہوجانے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق  نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں،  اپنی ادویات جاری رکھیں، نواز شریف کھلی فضا میں چہل قدمی  اور کورونا سے بچاؤ کے اقدامات  کریں، رپورٹ میں  کہا گیا کہ نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے،  ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں۔ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا وباء کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے۔ کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کرنا  ایئر پورٹس پر اور پبلک مقامات پر کورونا کے خدشات زیادہ ہیں۔ جب تک نواز شریف کی اینجیوگرافی نہیں ہو جاتی وہ صحت سنٹر کے قریب ہی رہیں، کرونری اینجیو گرافی ہونے تک ادویات لیتے رہیں،رپورٹ میں   ڈاکٹر فیاض شوال  کا کہنا تھا کہ کوئی سوال ہو تو میرے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer