ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار خائن مجرم کیلئےعدالت گئی،وزیراعظم کی کڑی تنقید

PM Imran Khan criticizes
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم عمران خان نے تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ بار کی پٹیشن  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ ایک خائن  چور، مجرم اور جھوٹ بول کر لندن  مفرور شخص کےلیے سپریم کورٹ بار عدالت چلی گئی، عدالت سے کہا جارہا ہے کہ اسے  مزید ایک موقع دینا چاہیے ۔ اگلی پٹیشن سپریم کورٹ با ر کی جانب سے یہ کی جانی چاہئیے کہ پاکستان کی جیلیں بھی کھول دی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو  اور سپریم کورٹ بار کو اپنا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا حیران ہوگی کہ شہبازشریف کے بیٹے کی شوگرمل میں  10 ہزار روپےمیں کام کرنے والے کے چپڑاسی کے  اکاؤنٹ میں 4 ارب کیسے آگئے؟  اگر آپ فیکٹری پر ڈاکو کو بیٹھا دیں تو وہ دیوالیہ ہوجائےگی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دونوں بیٹے لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹیز میں بیٹھے ہوئے ہیں، یورپ میں سب سے مہنگا شہر لندن ہے اور لندن کی سب سے مہنگی جگہ پر ان کے اربوں روپے کے گھر ہیں، بچوں کوانہوں نے باہر بھجوا دیا ہے، تین بار کے وزیراعظم سے پوچھو کہ بچوں کے پاس اربوں روپےکیسےآئے؟ تو کہتے ہیں بچوں سے پوچھو مجھے نہیں پتا، بچوں سے پوچھو تو کہتے ہیں کہ پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں۔
 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر غریب اور مقروض ملک کو دیکھ لیں،  ہر جگہ ڈاکو ملک پر بیٹھ کر پیساچوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، جب تک قوم مل کر نہیں لڑتی ، ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوتی، ہمارا مقابلہ ڈاکوؤں کے ٹولے سے ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عدالت میں جا کر کہےگی کہ دیکھیں ایک آدمی جو چوری کرکے ملک سے بھا گا ہواہے، مجرم ہے، جھوٹ بول کر باہر بھاگا ہے، اسے پھر سے موقع دینا چاہیے، پھر سےمیچ کھیلے، تو پھر چوری میں بری چیز کیا ہے؟ اگر آپ کو  اس میں برائی نظر نہیں آتی تو بیچارے غریبوں کو جیلوں میں کیوں بند کیا ہوا ہے، ان کو سب سے پہلے کھول دیں، سپریم کورٹ بار اگلی پٹیشن یہ کرےکہ پاکستان میں جیل کھول دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer