ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلواضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلواضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا کردیا گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپےفی کلواضافہ  جس سے ایل پی جی کاساڑھے 11کلوکاگھریلوسلنڈر 2ہزار 439روپےکاہوگیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔  جنوری کے لیے ایل پی جی کے اس گھریلو سلنڈر کی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 10 روپے مہنگی ہوگئی، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 206 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم فروری سے ہوگا۔