پولیس ملازمین کے لیے بڑی خبر

 پولیس ملازمین کے لیے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : لاہورکو 4ارب سے زائد سمیت پنجاب پولیس کو تنخواہوں ، انوسسٹی گیشن،اپریشنز ، سیکیورٹی ، رپئیرنگ و دیگر معاملات کے لئے تیسرے کوارٹر کی مد میں ساڑھے 25ارب سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے گئے۔
 

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے تیسرے کوارٹر کابجٹ جاری کردیاہےلاہورسمیت پنجاب بھرمیں 25ارب 60کروڑ سے زائدکا بجٹ تقسیم کیا گیا. ائی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔لاہورکو 4ارب 11کروڑ روپے۔ سی ٹی او لاہورکو56کروڑ سے زائدکے فنڈز جاری کئے گئے.ایڈیشنل ائی جی پی ایچ پی 1ارب 26کروڑ ایڈیشنل ائی جی انوسٹی گیشن کو74کروڑکے فنڈز جاری کئے گئے جبکہ دیگراضلاع کوفورس کےمطابق فنڈز جاری کردئے گئے ہیں۔

ڈی ائی جی ٹیلی کو86کروڑ ۔ڈی ائی جی ٹریفک کو26کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے۔ پنجاب پولیس کوخریداری کے لئے 2کروڑ 37لاکھ کے فنڈزجاری کئے گئے۔ پنجاب پولیس کو پہلے 2کوارٹرمیں 68ارب سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔رواں مالی سال کے لئے پنجاب پولیس کو119ارب کا بجٹ جاری کیا جاناہے۔باقی ماندہ فنڈز آخری کوارٹر مین جاری کئے جائیں گے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer